کوہلی کرکٹ چھوڑنے کو تیار ورلڈکپ آخری ایونٹ ہوگا

کوہلی کرکٹ چھوڑنے کو تیار  ورلڈکپ آخری ایونٹ ہوگا

ممبئی (سپورٹس ڈیسک)بھارتی ریکارڈساز بلے باز ویرات کوہلی نے تصدیق کی ہے کہ ون ڈے ورلڈ کپ ان کا آخری میگا ایونٹ ہوگا۔

 ویرات کوہلی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگلے سال ہونے والا 50 اوورز کا ورلڈ کپ بھارت کیلئے ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا اور وہ ٹرافی جیتنے میں مدد کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانے کو تیار ہیں۔ کوہلی اس سے قبل ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل اور ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اور اب بھارت کی نمائندگی صرف 50 اوورز کے فارمیٹ میں کرتے ہیں۔37 سالہ بلے باز نے ون ڈے انٹرنیشنل میں 14ہزار 941رنزبنائے ہیں جو سچن ٹنڈولکر کے 18ہزار426رنزکے بعد دوسرے نمبر پر ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...