ایشین گیمز ہاکی :ملائیشیا نے پاکستان کو 5-4سے شکست دے دی

ایشین گیمز ہاکی :ملائیشیا نے پاکستان  کو 5-4سے شکست دے دی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے دی۔ گروپ بی کا میچ تیسرے کوارٹر تک 3،3 گول سے برابر تھا۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کے سفیان خان نے چوتھا گول کیالیکن ملائیشیا نے آخری 5 منٹ میں 2 گول کرکے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔پاکستان کی جانب سے چاروں گول سفیان خان نے کئے ،گروپ بی میں ملائیشیا ٹاپ پوزیشن پر ہے جبکہ پاکستان دوسرے نمبر پر ہے ۔پاکستان گروپ کا آخری میچ اومان کے خلاف کھیلے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...