باکسرعثمان وزیر 19ویں ورلڈ رینکنگ فائٹ میں فاتح
باکسرعثمان وزیر 19ویں ورلڈ رینکنگ فائٹ میں فاتح ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کیلئے کوالیفائی کرلیا، فائٹ کا اعلان جلد کریں گے
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے اپنی 19ویں انٹرنیشنل ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت لی۔عثمان وزیر نے ورلڈ رینکنگ فائٹ جیتے ہوئے اپنی فتح افواج پاکستان کے شہدا کے نام کردی۔اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ جیت خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے نام کرتے ہیں۔یاد رہے کہ عثمان وزیر نے ڈبلیو بی اے گولڈ ٹائٹل کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ، وہ گولڈ ٹائٹل کی فائٹ کا اعلان جلد کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments