ایشین گیمز :جیولن تھرو فائنل آج ، 14تھرورزمیں مقابلہ
ایشین گیمز :جیولن تھرو فائنل آج ، 14تھرورزمیں مقابلہ ارشد ندیم اوریاسر سلطان بھی جیولن تھرو فائنل میں میڈلز کی دوڑ میں شامل
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز میں جیولن تھرو فائنل آج ہوگا، پاکستان کے ارشد ندیم سمیت 14 تھرورز ایکشن میں ہوں گے ۔ارشد ندیم کے ساتھ پاکستان کے یاسر سلطان بھی جیولن تھرو فائنل میں میڈلز کی دوڑ میں شامل ہوں گے ۔گولڈ میڈل کے لئے فیورٹ سری لنکن رمیش تھرانگا کے ساتھ دو بھارتی بھی توجہ کا مرکز ہوں گے تاہم اس بار نیرج چوپڑا ان گیمز کا حصہ نہیں۔ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ کے مطابق لاہور کے بعد جاپانی کندیشنز میں بھی ٹریننگ کی ہے ، ارشد مکمل فٹ اور بہترین فارم میں ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments