پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈون ،چوتھے راؤنڈ کے 2میچز ڈرا
سٹیٹ بینک آف پاکستان 72 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پوائنٹس پرسرفہرست
راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ میں کنگز مین اکیڈمی کا کے آر ایل اور ایس این جی پی ایل کا پی ٹی وی سے میچ ڈرا ہوگیا ۔نیشنل گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی نے کے آر ایل کو جیت کیلئے 467 رنز کا ہدف دیا، کے آر ایل کی ٹیم کھیل کے اختتام تک چار وکٹوں کے نقصان پر 236 رنز بنا سکی،کپتان افتخار احمد نے ناقابل شکست 104 رنز کی اننگز کھیلی۔عمران خان سٹیڈیم پشاور میں کھیلے گئے میچ میں پی ٹی وی نے ایس این جی پی ایل کے خلاف اپنی فالو آن اننگز 7 وکٹوں پر 400 رنز بنا کر ڈکلیئر کردی ۔ایس این جی پی ایل کی ٹیم 207 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 23 اوورز میں تین وکٹوں پر 86 رنز بنا سکی ۔ چوتھے راؤنڈ کے بعد سٹیٹ بینک آف پاکستان 72پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پوائنٹس پرسرفہرست ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments