سکیورٹی صورتحال، لانگ مارچ : شہباز شریف سے محسن نقوی کی طویل ملاقات
وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو حکومت اور اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے حوالے سے آگاہ کیا باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر بھی تبادلہ خیال،محسن نقوی لاہور میں ملاقات کے بعد اسلام آبا روانہ
لاہور(نیوز ایجنسیاں،مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن رضا نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی و سکیورٹی صورِتحال ودیگر امور پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان ملاقات تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی، جس میں ملکی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے ممکنہ لانگ مارچ، حکومت و اپوزیشن کے مابین مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی اسلام آباد روانہ ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments