نیتن یاہوکافلائی دبئی کپتان کو فون، اسرائیل آنے کی دعوت
پرواز کے معاون پائلٹ نے دہشتگرد حملے کی کوشش کی:اماراتی اٹارنی جنرل
یروشلم ،دبئی(اے ایف پی)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے تل ابیب جانے والی فلائی دبئی پرواز کے بھارتی کپتان سمت مچھر کو بطور مہمان خصوصی اسرائیل آنے کی دعوت دیدی۔ نیتن یاہو نے کپتان سے ٹیلی فونک گفتگو میں انہیں طیارہ بچانے پر بہادر قرار دیا۔ نیتن یاہو نے کہا کہ کپتان اسرائیلی عوام کے حقیقی ہیرو ہیں اور پوری دنیا کیلئے بھی ہیرو کا درجہ رکھتے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے اٹارنی جنرل حمد سیف الشمسی نے کہا ہے کہ اسرائیل جانے والی فلائی دبئی کی پرواز کے معاون پائلٹ نے مبینہ طور پر دہشتگرد کارروائی کی کوشش کی اور کاک پٹ میں کپتان پر ہنگامی کلہاڑی سے حملہ کرکے طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ واقعے کے مکمل حالات، حملے کے محرکات اور اس سے متعلق دیگر روابط کا تعین کرنے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔حکام تکنیکی جانچ مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ واقعے سے متعلق مادی اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی تجزیہ کر رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments