غزہ :رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری، 5افراد شہید

غزہ :رہائشی عمارت پر اسرائیلی بمباری، 5افراد شہید

متعدد زخمی ، سینئرحماس رہنما علی العمودی کو نشانہ بنایا گیا:اسرائیلی میڈیا فرانس میں حماس کو مبینہ فنڈنگ کے الزام میں پانچ افراد پر فرد جرم عائد

غزہ،پیرس(اے ایف پی)غزہ سٹی کے علاقے الرمال میں اسرائیلی فضائی حملے میں چار خواتین سمیت پانچ فلسطینی شہید ہوگئے ۔ الشفا ہسپتال کے مطابق حملے کے بعد پانچ لاشیں اور متعدد زخمی ہسپتال منتقل کیے گئے ۔ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال نے بتایا  کہ دو میزائل ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر براہ راست گرے ، جس سے عمارت میں آگ بھڑک اٹھی ۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حملے میں حماس کے ایک سینئر رہنما علی العمودی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم اسرائیلی فوج نے واقعے پر تاحال کوئی بیان نہیں دیا۔ فرانس میں پانچ افراد پر انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے ذریعے حماس کیلئے مبینہ طور پر فنڈز جمع کرنے والے تیسرے فریق کو رقم فراہم کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ پراسیکیوٹر دفتر کے مطابق پانچوں مشتبہ افراد کو منگل کو گرفتار کیا گیا تھا۔ تین ملزموں کو عدالتی نگرانی میں دے دیا گیا، جبکہ دو تنظیموں کے سربراہوں کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی گئی تھی۔ ایک سربراہ کو عدالتی حراست میں رکھا گیا جبکہ دوسرے کو عدالتی نگرانی میں دے دیا گیا۔ حکام نے تنظیموں اور رقم کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...