ایبٹ آباد، کروڑوں کے آن لائن فراڈ میں ملوث4 ملزم گرفتار
انسٹاگرام پر جرمن خاتون بن کر کاروبار کے نام پر 1 کروڑ 80 لاکھ روپے ہتھیا لیے سائبر فراڈ میں25ملزم ملوث،تعلق ایبٹ آباد ،اسلام آبادسے ،این سی سی آ ئی اے
ایبٹ آباد( نمائندہ خصوصی)انسٹاگرام پر جرمن خاتون بن کر کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے والا گینگ گرفتارکرلیاگیا ،گینگ نے کئی شہریوں کو کاروبار کا جھانسہ دے کر 1 کروڑ 80 لاکھ روپے ہڑپ کر لیے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر این سی سی آ ئی اے ایبٹ آباد وہاب احمد نے بتایا کہ سائبر کرائم ہزارہ سرکل نے آن لائن فراڈ میں ملوث گینگ کے 4 ملزموں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ سائبر فراڈ کیس میں کل 25 ملزم ملوث ہیں ۔گرفتار اور نامزد ملزموں کا تعلق ایبٹ آباد اور اسلام آباد سے ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ باقی روپوش ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments