تہران میں امریکی حملوں سے 60ہزار گھر متاثر ہوئے :گورنر
تہران(اے ایف پی)تہران کے گورنر محمد صادق معتمدیان نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران ہونے والے حملوں میں تقریباً 45 فیصد کا ہدف صوبہ تہران تھا، جس کے باعث صوبے کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
صوبہ تہران اور تہران شہر میں 23 ہزار ٹن سے زائد بم استعمال کیے گئے ، 60 ہزار سے زیادہ رہائشی یونٹس معمولی نقصان سے لے کر مکمل تباہی تک مختلف درجات کے نقصان کا شکار ہوئے ۔گورنر تہران کے مطابق جنگ میں شہیدہونے والے افراد میں ایک تہائی سے زائد کا تعلق بھی صوبہ تہران سے تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments