عمران ہاشمی نے گاڑیوں کے کلیکشن میں شاندار اضافہ کرلیا

عمران ہاشمی نے گاڑیوں کے کلیکشن میں شاندار اضافہ کرلیا

ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے اپنی گاڑیوں کے کلیکشن میں ایک شاندار اضافہ کرلیا۔

47 سالہ عمران ہاشمی نے تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ روپے مالیت کی برانڈ نیو مرسڈیز بینز جی 63 خریدی ہے اور اپنے کلیکشن میں ایک اور لگژری ایس یو وی کا اضافہ کیا ہے ۔اداکار کی اس خریداری کو فلم آوارہ پن 2 کی 100 کروڑ کلب میں شمولیت اور 2 دہائی پر محیط کیریئر کی کامیابی کے بڑے جشن کے طور پر دیکھا جارہا ہے ۔عمران ہاشمی کے گھر کے باہر نئی گاڑی کے ساتھ اُن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، اس گاڑی نے اُن کے گیراج کی شان مزید بڑھادی ہے ۔واضح رہے بھارتی اداکار کے کے پاس پہلے ہی سے کئی زبردست اور مہنگی گاڑیاں موجود ہیں، اداکار کی نئی آنے وال فلم گن ماسٹر جی 9 ہوگی، جس کے آج کل زبردست چرچے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...