شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت  سے لیس میزائل کا تجربہ

سیول(اے ایف پی)شمالی کوریا نے ہفتے کو مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے استعمال سے تیار کیے گئے درمیانے فاصلے کے سٹریٹجک میزائل کا تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

 جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے مطابق شمالی کوریا نے وونسان کے علاقے سے بیلسٹک میزائل فائر کیا جو 700 کلومیٹر سے زائد فاصلے تک گیا۔ شمالی کوریا کی رہنما کم جونگ اُن کی بہن کم یو جونگ نے کہا کہ میزائل کم بلندی پر پرواز کا راستہ تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس میں اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی۔ تاہم ماہرین نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کے دعوے کی درستگی کے بارے میں حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...