کپاس کی فیکٹریوں میں آمد گزشتہ سال سے زائد ،5.39فیصد اضافہ

کپاس کی فیکٹریوں میں آمد گزشتہ سال سے زائد ،5.39فیصد اضافہ

30 ستمبر تک فیکٹریوں میں 32لاکھ 8ہزار 402گانٹھ کپاس آئی، پی سی جی اے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابل 1لاکھ 63ہزار993گانٹھ زیادہ، اعداد و شمار

ملتان (اے پی پی)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن (پی سی جی اے )نے کپاس کی فیکٹریوں میں آمد کے اعدادو شمار جاری کر دیئے ہیں جسکے مطابق 30 ستمبر 2026 تک ملک کی جننگ فیکٹریوں میں 32 لاکھ 8 ہزار 402 گانٹھ کپاس آئی۔ 30 ستمبر 2025 تک 30 لاکھ 44 ہزار 409 گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی تھی۔گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 1لاکھ 63ہزار993گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں زیادہ آئی ہے ۔ اضافے کی شرح 5.39فیصد رہی۔ صوبہ پنجاب کی فیکٹریوں میں 12لاکھ 14ہزار951گانٹھ کپاس آئی ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل11لاکھ36ہزار439گانٹھ کپاس سے 78ہزار512گانٹھ زیادہ ہے ۔ پنجاب میں اضافے کی شرح6.91فیصد رہی۔صوبہ سندھ کی فیکٹریوں میں 19لاکھ 93ہزار 451گانٹھ کپاس فیکٹریوں میں آئی ہے جو کہ گذشتہ سال اسی مدت میں فیکٹریوں میں آنے والی فصل19لاکھ7ہزار970گانٹھ کپاس سے 85 ہزار 481 گانٹھ زیادہ ہے ۔صوبہ سندھ میں اضافے کی شرح 4.48فیصدرہی۔30ستمبر2026تک فیکٹریوں میں آنے والی کپاس سے 29 لاکھ31ہزار408گانٹھ روئی تیار کی گئی۔ ملک میں 459جننگ فیکٹریاں آپریشنل ہیں۔ ایکسپورٹرز/ٹریڈرز نے رواں سیزن میں 96 ہزار 600 گانٹھ روئی خرید کی ہے جبکہ ٹیکسٹائل سیکٹرنے 27لاکھ 26ہزار868گانٹھ روئی خریدی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...