ستمبر میں سیمنٹ کی برآمدات مستحکم، مقامی فروخت 7فیصد بڑھی

ستمبر میں سیمنٹ کی برآمدات مستحکم، مقامی فروخت 7فیصد بڑھی

مجموعی فروخت 5.95 فیصد اضافے سے 4.621 ملین ٹن رہی، اعداد وشمار

کراچی(کامرس رپورٹر)آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ستمبر 2026 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 7.35 فیصد اضافے سے 3.788 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر میں 3.529 ملین ٹن تھی۔ ستمبر میں سیمنٹ کی برآمدات تقریباً مستحکم رہیں اور 832,173 ٹن ریکارڈ کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ 831,966 ٹن برآمد کیا گیا تھا دوسری جانب ستمبر 2026 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 5.95 فیصد اضافے سے 4.621 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال ستمبر میں 4.361 ملین ٹن تھی۔اسکے علاوہ شمالی علاقوں کی سیمنٹ ملوں کی مجموعی فروخت ستمبر میں 2.43 فیصد کمی سے 3.164 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں یہ 3.242 ملین ٹن تھی۔شمالی ملوں کی مقامی فروخت 4.72 فیصد اضافے سے 3.164 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال 3.021 ملین ٹن تھی، تاہم شمالی ملوں سے ستمبر میں کوئی برآمد نہیں ہوئی۔جنوبی ملوں کی مقامی فروخت 22.98 فیصد اضافے سے 624,833ٹن رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...