کاروباری ہفتہ اسٹاک ایکسچینج پر بھاری، انڈیکس میں 2609پوائنٹس کمی

کاروباری ہفتہ اسٹاک ایکسچینج پر بھاری، انڈیکس میں 2609پوائنٹس کمی

اتار چڑھاؤ برقرار، 100انڈیکس 3807پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں کاروبار کرتا رہا بلند ترین سطح 171492پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 167685پوائنٹس ریکارڈ

کراچی(کامرس رپورٹر)گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بھاری رہا، کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان غالب رہا اور 100 انڈیکس 2609 پوائنٹس کی کمی کے بعد 168155 پوائنٹس پر بند ہوا، علاوہ ازیں کاروباری ہفتے کے دوران مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ برقرار رہا اور ہنڈریڈ انڈیکس 3807 پوائنٹس کے وسیع بینڈ میں کاروبار کرتا رہا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 171492 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 167685 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 2 ارب 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 93 ارب روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ میں حصص کی مجموعی مالیت یعنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن بھی ایک ہفتے کے دوران 271 ارب روپے کم ہوگئی اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 18 ہزار 725 ارب روپے رہ گئی۔ یوں ہفتہ وار بنیاد پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...