چاندی 56، سونے کی قیمت میں 4300روپے کی کمی ریکارڈ
کراچی(کامرس رپورٹر)عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوگئی۔۔
مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 4300 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 36 ہزار 336 روپے کی سطح پر آگیا۔ اسی طرح 10گرام 24 قیراط سونے کی قیمت میں 3687 روپے کی کمی ہوئی، جسکے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 74 ہزار 87 روپے میں فروخت ہوا۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا بھاؤ 43 ڈالر کم ہوکر 4138 ڈالر کی سطح پر آگیا۔ مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی 56 روپے کمی کے بعد 6522 روپے کی سطح پر آگئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments