نئی دہلی : انتخابی فہرستوں کیخلاف احتجاج کا دائرہ سیع، دوسرے روز کئی گرفتار

 نئی دہلی : انتخابی فہرستوں کیخلاف احتجاج کا دائرہ سیع، دوسرے روز کئی گرفتار

جنتر منتر کے اطراف بھاری نفری تعینات ،مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ووٹر فہرستوں میں تبدیلیوں سے حکمران جماعت کو فائدہ پہنچ رہا :مظاہرین،10 اکتوبر کو دوبارہ احتجاج کی کال

نئی دہلی(اے ایف پی)بھارت میں انتخابی فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف احتجاج کا دائر ہ وسیع ، دارالحکومت نئی دہلی میں مسلسل دوسرے روز احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد نوجوان مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار سے فوری استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے جنتر منتر کے اطراف بھاری نفری تعینات کرکے علاقے کو رکاوٹیں لگا کر بند رکھا ہے ۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ووٹر فہرستوں میں تبدیلیوں سے حکمران جماعت کو فائدہ پہنچ رہا ہے ، تاہم الیکشن کمیشن اور حکومت ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق جنتر منتر کے اطراف غیر مجاز اجتماعات، مظاہروں اور نعرے بازی پر پابندی ہے اور ہفتے کے احتجاج کیلئے اجازت نہیں لی گئی تھی۔ مظاہرین نے 10 اکتوبر کو دوبارہ احتجاج کی کال بھی دی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...