چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں کا جھٹکا

 چوری ، ڈکیتی کی وارداتیں ، شہریوں کو لاکھوں کا جھٹکا

اویس 5لاکھ70 ہزار،واجد 5لاکھ 55ہزار، نصیر 5لاکھ 40ہزار سے محروم

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، طلائی زیورات موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ شاہدرہ میں اویس سے 5لاکھ70 ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں واجد سے 5لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون، سول لائنز میں نصیر سے 5لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون، ہڈیارہ میں جاوید  سے 5لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ شالیمار کے علاقے میں فیاض سے 20 ہزار روپے ،نواب ٹاؤن کے علاقے میں آفتاب سے 10 ہزار روپے چھین لئے گئے ۔ لٹن روڈ سے راشد ، لیاقت آباد سے انعام اور ہنجروال سے کاشف کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...