غازی آباد :دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، ایک جاں بحق،دوسرا زخمی

غازی آباد :دیرینہ دشمنی پر فائرنگ ، ایک جاں بحق،دوسرا زخمی

مقتول ولید نے ملزم عبد الواحد کے بیٹے کو جھگڑے کے دوران قتل کردیا تھا

لاہور(کرائم رپورٹر)غازی آباد کے علاقے میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔ ملزم موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاج پورہ سکیم کے قریب ہارون،عبدالستار واحد اور ایک نامعلوم نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ولید اور دلاور شدید زخمی ہوئے ،انہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ولید زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گیا ۔پولیس کا کہنا ہے ولید کی عبدالستار ہارون وغیرہ سے دیرینہ دشمنی چلی آ رہی تھی، مقتول نے کچھ  عرصہ قبل عبد الواحد کے بیٹے کو لڑائی جھگڑے کے دوران قتل کردیا تھا ، بعد میں ملزم عدالت سے بری ہو گیا ، جس کا ملزم کو رنج تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے اس نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر فائرنگ کی۔پولیس نے لاش مردہ خانے اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...