حسن نواز کی جارحانہ اننگز بھی گولڈ میڈل تک نہ پہنچا سکی

حسن نواز  کی  جارحانہ اننگز بھی گولڈ میڈل  تک  نہ  پہنچا  سکی

ایشین گیمز مینزکرکٹ کے فائنل میں بھارت کی 19رنز سے جیت ،پاکستان کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرناپڑا ،سری لنکا کو کانسی کا تمغہ ملا

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز مینز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں حسن نواز کی 51 گیندوں پر 96 رنز کی شاندار اور جارحانہ اننگز بھی پاکستان کو گولڈ میڈل تک نہ پہنچا سکی اور بھارت 19رنز جیت کر گولڈ میڈل لے اڑا جبکہ پاکستان کو چاندی کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا ،تیسری پوزیشن کے میچ میں سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 63رنز سے ہراکرکانسی کا تمغہ حاصل کرلیا۔نیشن میں کھیلے گئے فائنل میں بھار ت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211رنزبنائے ، ابھیشک شرما نے 61اور تلک ورما نے ناقابلِ شکست 51رنزبنائے ۔پاکستانی ٹیم 6 وکٹوں پر 192 رنز بنا سکی، حسن نواز نے 5چوکوں اور 7چھکوں کی مددسے 51گیندوں پر96رنز کی شاندار اننگز کھیلی ، صائم ایوب 29 اور معاذ صداقت 23 رنزبناکرقابل ذکر رہے ۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں سری لنکا نے 9وکٹوں پر 165رنزبنائے ،مرد میدان رتھنائیکے نے 32 گیندوں پر 65 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی ۔بنگلہ دیش کی ٹیم جواب میں 18اوورکی تیسری گیند پر 102رنزبناکرآل آؤٹ ہوگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...