فاطمہ ثنا بگ بیش کا حصہ ،پرتھ سکارچرز سے معاہدہ

فاطمہ ثنا بگ بیش کا حصہ ،پرتھ سکارچرز سے معاہدہ

ندا ڈار کے بعد فاطمہ ثنا بگ بیشن کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر

لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا ویمنز بگ بیش لیگ کیلئے معاہدہ ہو گیا، پرتھ سکارچرز نے انہیں اپنے سکواڈ میں شامل کر لیا۔فاطمہ ثنا پہلی بار ویمنز بگ بیش لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ندا ڈار کے بعد فاطمہ ثنا یہ لیگ کھیلنے والی دوسری پاکستانی ویمن کرکٹر بن جائیں گی۔فاطمہ ثناء رواں سال دی ہنڈرڈ اور کینیڈا سپر 60 ٹورنامنٹ کھیلنے والی پہلی پاکستانی ویمن کرکٹر بھی بن چکی ہیں۔ویمنز بگ بیش لیگ کا نیا سیزن 29 اکتوبر سے شروع ہو گاجہاں پرتھ سکارچرز کی نمائندگی کرتے ہوئے فاطمہ ثنا کو عالمی فرنچائز کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا ایک اور موقع ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...