ایشین گیمز ہاکی ،پاکستان نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا
تیسری پوزیشن کے سنسنی خیز میچ میں جنوبی کوریا کو 5-3سے شکست دے دی
اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے تیسری پوزیشن کے دلچسپ و سنسنی خیز میچ میں جنوبی کوریا کو 5-3شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا۔ چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچ تین، تین گول سے برابر تھا لیکن پھر پاکستان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے تیسری پوزیشن کے میچ میں جنوبی کوریا کو پانچ تین کے سکور سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے رانا وحید نے دو، سفیان خان، عبدالرحمن اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔ جنوبی کوریا کی جانب سے لی گانگسن ، کم یونگ بوک اور ینگ جیہن نے گول کئے ۔صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی نے اس شاندار کامیابی پر قومی ہاکی ٹیم، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ٹیم مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کرتی رہے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments