ایشین گیمز ،والی بال میں پاکستان کا 64سال بعد تمغہ

ایشین گیمز ،والی بال میں پاکستان کا 64سال بعد تمغہ

تیسری پوزیشن کے میچ میں کئی درجے بہتر ٹیم چین کو 3-0سے مات دی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین گیمز میں تاریخ رقم کردی،تیسری پوزیشن کے میچ میں اپنے سے کئی درجے بہتر رینکنگ کی ٹیم چین کو شکست دے کر برانز میڈل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان والی بال ٹیم نے 1962 کے بعد64سال لمبے انتظار سے 2026 میں میڈل اپنے نام کیا۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں پاکستان نے تین سٹریٹ سیٹس میں کامیابی حاصل کی،پاکستان کا چین کے خلاف فتح کاسکور 25- 18، 25-16 اور 25-18 رہا۔ پاکستان ٹیم نے کوارٹر فائنل میں روایتی حریف بھارت کو بھی شکست سے دوچار کیا تھا۔صدر پاکستان والی بال فیڈریشن سہیل خاور میر نے کھلاڑیوں کو تاریخی کامیابی پر شاباش اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...