بھارتی ہاکی امپائر کیخلاف جنسی ہراسانی کی شکایات،ایشین گیمز سے باہر
ناگویا(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ہاکی امپائر اور ٹیکنیکل آفیشل گُرِندر سنگھ سنگھا کو ایشین گیمز کے دوران مبینہ جنسی ہراسانی کی متعدد شکایات کے بعد جاپان سے واپس بھارت بھیج دیا گیا۔
گُرِندر سنگھ سنگھا نے مبینہ طور پر ناگویا میں قیام کے دوران ملائیشیا سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہاکی عہدیدار اور ایک ہوٹل ملازم کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا تھا۔ہاکی انڈیا کے عہدیدار نے بھارتی میڈیا کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات میں الزامات ثابت ہوئے تو یقینی طور پر ان کیخلاف سخت کارروائی کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments