پاکپتن:کلہاڑی سے نوجوان قتل، لاش گلی میں گھسیٹتے رہے
پاکپتن(نمائندہ دنیا، سٹی رپورٹر)پاکپتن کے نواحی گاؤں 34 کے بی میں مبینہ غیرت ، خاندانی تنازع کے نام پر نوجوان کو کلہاڑی کے پے در پے وار کرکے قتل کردیا گیا،
ملزم مقتول نوجوان سعید کی لاش گلی میں گھسیٹتے ہوئے اپنے ڈیرے پر لے گئے ۔ دلخراش واقعہ نے پورے علاقے میں سنسنی پھیلا دی ۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ احمد یار پولیس کی نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس نے مقتول سعید کے لواحقین کی مدعیت میں 2 نامزد ملزموں علی حسین اور اسد جنید کیخلاف فوری طور پر قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔ ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈی پی او پاکپتن اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments