خانیوال:بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3طالب علم جاں بحق

خانیوال:بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3طالب علم جاں بحق

موٹرسائیکل سوار تبلیغی اجتماع سے مدرسہ واپس جا رہے تھے ، ایک شدید زخمی یوسف، مدثر، الیاس موقع پر دم توڑ گئے ، 36سالہ کامران زخمی، ہسپتال منتقل

خانیوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)نیازی چوک کے قریب تیز رفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 3 طالب علم جاں بحق، ایک شدید زخمی۔ نجی کمپنی کی تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سواروں کو پیچھے سے ٹکر مار کر کچل دیا، تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے ۔ موٹرسائیکل سوار تبلیغی اجتماع سے واپس اپنے مدرسہ جا رہے تھے ۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 34 سالہ یوسف سکنہ راجن پور، 30 سالہ مدثر سکنہ راجن پور، 35 سالہ الیاس سکنہ ڈیرہ غازی خان اور زخمی 36 سالہ کامران سکنہ مظفرگڑھ کے نام سے ہوئی۔ یہ چاروں دارالعلوم کبیروالا مدرسہ کے طالب علم تھے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے حادثے میں زخمی شخص اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے بس کو قبضے میں لے کر کارروائی شروع کر دی اور مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...