دوسرا ٹی 20،ویسٹ انڈیز نے بھارت کو 6وکٹوں سے شکست دیدی ،شائی ہوپ کی سنچری
رانچی (سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20میچ میں بھارت کو 6وکٹوں سے شکست دے دی ۔
بھار ت نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5وکٹوں پر 249رنز بنائے ،سنجو سمپسن نے 41گیندوں پر 4چھکوں اور 9چوکوں کی مددسے 82رنزبنائے ،تلک ورما ناقابل شکست 44،ایشان کشن 43اورشریا س آئر 40رنز بناکرقابل ذکر رہے ،روسٹن چیز نے 3وکٹیں لیں ۔ویسٹ انڈیز نے 18.3اوورزمیں 4وکٹوں پر 252رنزبناکر میچ جیت لیا،پلیئرآف دی میچ کپتان شائی ہوپ نے 9چھکوں اور 6چوکوں سے سجی 45گیندوں پر 102رنزکی ناقابل شکست اننگز کھیلی ،شیفن ریدرفورڈ نے 37گیندوں پر 84رنزبنائے ،جس میں 7چھکے اور 7چوکے شامل تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments