پرتگال فٹبال فیڈریشن نے رونالڈو پر پابندی عائد کردی
ٹیم کا کیمپ چھوڑنے پر سٹار کھلاڑی کے خلاف ضوابط کے تحت کارروائی شروع
لزبن (سپورٹس ڈیسک)پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر قومی ٹیم کے کیمپ سے ناراض ہوکر جانے پر پابندی لگادی گئی ۔کوچ جارج جیسز کے ساتھ کھیلنے کے وقت پر اختلافات کے بعد رونالڈو نے ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا تھا جس پر پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے ضوابط کے تحت ان کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی ہے ۔پابندی کی مدت ایک سے چھ ماہ تک ہوسکتی ہے جس کا حتمی فیصلہ ڈسپلنری کونسل کرے گی،اگر پابندی ایک ماہ سے زیادہ ہوئی تو رونالڈو اگلے ماہ ڈنمارک اور ویلز کے خلاف نیشنز لیگ کے میچز سے محروم ہوسکتے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق مختصر پابندی کا امکان زیادہ ہے ۔رونالڈو نے اپنے بیان میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور پرتگالی عوام سے معذرت کرتے ہوئے تسلیم کیا کہ کیمپ چھوڑنا ان کی غلطی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments