معاذ صداقت نے شاداب خان کی ٹیم میں شمولیت کو میرٹ قراردیدیا

معاذ صداقت نے شاداب خان کی  ٹیم میں شمولیت کو میرٹ قراردیدیا

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے بلے باز معاذ صداقت نے شاداب خان کی قومی ٹی 20ٹیم میں شمولیت کو میرٹ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ شاداب اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

مڈل آرڈر میں درپیش مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں، جس سے ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری آنے کی امید ہے ۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں معاذ صداقت نے کہا کہ وہ آئندہ میچز میں بھی سری لنکا کیخلاف پہلے ٹی 20میچ جیسی کارکردگی کو دہرانے کی کوشش کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ وہ جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور پاور پلے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...