انڈر17ون ڈے ،پاکستان کا سری لنکا پر151رنزسے غلبہ

انڈر17ون ڈے ،پاکستان کا سری لنکا پر151رنزسے غلبہ

محمد یوسف کی شاندار سنچری ،فہد اقبال کی 4وکٹیں ،تیسرامیچ کل کھیلا جائے گا

ملتان (سپورٹس رپورٹر)پاکستان انڈر 17 کرکٹ ٹیم نے دوسرے ون ڈے میں سری لنکا کو 151 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کردی ۔ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 9 وکٹوں پر 274 رنز بنائے ، محمد یوسف نے 117 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جس میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے ۔ ،ریسن سولومنز نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سری لنکا کی ٹیم 40 اوورز میں 123 رنز بنا کرآل آؤٹ ہو گئی،فہد اقبال نے 24 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔ پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا ون ڈے کل 19 اکتوبر کو ملتان میں ہی کھیلا جائے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...