بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی20سیریز میں چھکوں کی سنچری
بنگلورو(سپورٹس ڈیسک)بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی 20سیریز میں بیٹرز کی جارحانہ بیٹنگ نے کرکٹ شائقین کو حیران کر دیا جہاں 5میچز میں105چھکے لگائے گئے ۔
دونوں ٹیموں نے محض 965 گیندوں پر یہ کارنامہ انجام دے کر مردوں کی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین رن بنانے والی دوطرفہ سیریز کا ریکارڈ قائم کیا۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کی سیریز 2-2 سے برابررہی ،گزشتہ روز بنگلورو میں ہونے والا آخری میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا ،جس میں بھارت نے 7.4اوورزمیں 5وکٹوں پر 118رنزبنارکھے تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments