کیپ نمبر 262،وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کا ون ڈے ڈیبیو
کیپ نمبر 262،وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ کا ون ڈے ڈیبیو قومی ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سعد بیگ کو ڈیبیو کیپ پیش کی
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹرائی نیشن ون ڈے سیریز کے افتتاحی میچ میں وکٹ کیپر بیٹر سعد بیگ نے پاکستان کی جانب سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کر لیا، وہ پاکستان کی طرف سے ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے 262ویں کھلاڑی بن گئے ۔ قومی کپتان شاہین آفریدی نے سعد بیگ کو ڈیبیو کیپ پیش کی سعد بیگ نے کہا کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کا موقع ملنے پر بہت خوش ہیں، یہاں تک پہنچنے کیلئے انہوں نے طویل سفر طے کیا ہے اور پاکستان کی جانب سے کھیلنا ان کا خواب تھا۔سعد بیگ نے کہا کہ ان کے کرکٹ سفر میں والدین نے ہمیشہ بھرپور تعاون اور حوصلہ افزائی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments