پہلی جھنگ تھل ڈیزرٹ ریلی ،خالد حمید خان اور دینا پٹیل کی کامیابی
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )پہلی جھنگ تھل ڈیزرٹ ریلی ٹیم سلطان کے نام رہی ،ریسر خالد حمید خان نے میدان مار لیا جبکہ نادر مگسی دوسری پوزیشن پر رہے ۔
خواتین کیٹیگری میں دینا پٹیل نے فتح اپنے نام کرلی ۔ ریلی کے فائنل راؤنڈ میں 70 ریسرز نے حصہ لیا۔تین روزہ صحرائی میلے میں پنجاب بھر سے شائقین نے شرکت کی ۔ نیزہ بازی کے سنسنی خیز مقابلوں کے علاوہ کبڈی، والی بال اور گھوڑا ناچ نے بھی حاضرین کو خوب محظوظ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments