سلطان جوہرہاکی ،پاکستان نے کینیڈاکو 6-2سے دبوچ لیا

سلطان جوہرہاکی ،پاکستان نے کینیڈاکو 6-2سے دبوچ لیا

سلطان جوہرہاکی ،پاکستان نے کینیڈاکو 6-2سے دبوچ لیا حمزہ فیاض ،حمزہ علی ،عبداللہ سمیع ،رانا ولید ،اسام اور عدیل کا ایک ایک گول

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں فتح کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کینیڈا کو 6-2 سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے پہلا گول 9ویں منٹ میں حمزہ فیاض نے کیا، 14ویں منٹ میں حمزہ علی نے دوسرا گول داغ کر ٹیم کی برتری مضبوط کر دی، 25ویں منٹ میں رانا عبداللہ سمیع نے تیسرا گول کیا۔کینیڈا کی جانب سے بھلر گرنور نے 30ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔پاکستان کے رانا ولید نے 38ویں منٹ میں چوتھا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن کو مزید مستحکم بنایا، 45ویں منٹ میں کینیڈا کے یوگیشوارن ابھیرام نے دوسرا گول داغ کر سکور4-2کر دیا۔ 51ویں منٹ میں اسام حیدر اور 54ویں منٹ میں عدیل نے گول کر کے پاکستان کی 6-2سے شاندار فتح یقینی بنا دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...