ایشیا زون تھری ویمنز ہینڈبال ،پاکستان کی تیسری پوزیشن

ایشیا زون تھری ویمنز ہینڈبال ،پاکستان کی تیسری پوزیشن

ایشیا زون تھری ویمنز ہینڈبال ،پاکستان کی تیسری پوزیشن میزبان ازبکستان ٹرافی جیت گیا، ترکمانستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان نے آئی ایچ ایف ایشیا زون تھری ویمنز نیشنز ہینڈبال ٹرافی میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔تاشقند میں ہونیوالے ٹورنامنٹ میں میزبان ازبکستان نے ٹرافی اپنے نام کی، ترکمانستان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، پاکستان نے کانسی کا تمغہ جیتا جبکہ کرغزستان چوتھے اور تاجکستان پانچویں نمبر پر رہے ۔پاکستان نے اپنا پہلا میچ 13 اکتوبر کو ترکمانستان کے خلاف کھیلا جس میں 38-19سے شکست ہوئی ۔ دوسرا میچ 14 اکتوبر کو میزبان ازبکستان کے خلاف کھیلا اور 46-8سے ہارا۔ تیسرا میچ 15 اکتوبر کو تاجکستان کے خلاف تھا جس میں 36-14سے فتح حاصل کی جبکہ آخری میچ 17 اکتوبر کو کرغزستان کے خلاف کھیلا اور 33-23سے فتح پائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...