ازلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی سکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار

ازلان شاہ ہاکی کپ کیلئے قومی  سکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن نے سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ کے لئے قومی ٹیم کی تیاریوں اور حتمی سکواڈ کے انتخاب کی حکمت عملی تیار کر لی ہے ۔

سلطان ازلان شاہ ہاکی کپ 20 سے 28 نومبر تک ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں کھیلا جائے گا جس کیلئے ملک بھر سے انڈر 18، جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ہے جو 30 اکتوبر کو اسلام آباد کے نصیر بندہ ہاکی سٹیڈیم میں رپورٹ کریں گے ۔فیڈریشن کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو مختلف پولز میں تقسیم کر کے ان کی تکنیکی صلاحیتوں کا جائزہ لیا جائے گا جس کے بعد بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو منتخب کر کے حتمی سکواڈ تشکیل دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...