آئی سی سی اگلے کئی ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دینے لگی
دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے اگلے کئی ایونٹس کے شیڈول کو حتمی شکل دینا شروع کردی ہے ۔کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق 2028 میں شیڈول دونوں ٹی ٹونٹی ورلڈکپس کے درمیان صرف 11 دنوں کا وقفہ رکھا گیا ہے ۔
پاکستان میں ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2028 7 ستمبر سے یکم اکتوبر تک کھیلاجائے گا جبکہ مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 12 اکتوبر سے 12 نومبر تک آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔ ویب سائٹ کے مطابق 2029 ڈبلیو ٹی سی کا فائنل انگلینڈ میں 8 سے 12 جون تک کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی نے 2030 ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی ونڈو جون کی بجائے جولائی اور اگست کردی ہے ۔ 2027سے 2031کے درمیان 12 مینز 7ویمنز اور 5انڈر19 کے ایونٹس شیڈول ہیں۔ لاس اینجلس اولمپکس کوالیفائرز جنوری اور فروری 2028 میں ہوں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments