باکو ، پہلے فیفا انڈر 15ورلڈ کپ و فیسٹیول کا آج آغاز
باکو (سپورٹس ڈیسک)عالمی فٹ بال کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے ، جب آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں افتتاحی فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز آج سے ہوگا۔
اس ایونٹ میں شریک 189 رکن ممالک میں سے پاکستان سمیت 78 ایسوسی ایشنز ایسی ہیں جو مردوں یا خواتین کی کسی بھی عمر کی سطح پر پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کے سٹیج پر قدم رکھ رہی ہیں۔چھ روزہ اس فیسٹیول نما ٹورنامنٹ میں افغانستان سے لے کر زمبابوے تک کے نوآموز ممالک شامل ہیں، جن میں پاکستان، بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا اور فلسطین بھی نمایاں ہیں۔ نوجوان کھلاڑیوں کی اکثریت زندگی میں پہلی بار بیرونِ ملک سفر کر رہی ہے اور پہلی مرتبہ اپنے قومی رنگوں کی نمائندگی کرے گی۔فیفا یوتھ ٹورنامنٹس کے سربراہ روبرٹو گراسی نے افتتاحی ایڈیشن کو ایک انقلابی منصوبہ قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments