پاکستان، ایران میں فٹ بال فروغ کیلئے اہم معاہدہ

پاکستان، ایران میں فٹ بال  فروغ کیلئے اہم معاہدہ

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور ایران کے درمیان فٹ بال کے فروغ کے لیے اہم معاہدہ طے پا گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی اور ایرانی فٹبال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت نوجوان کھلاڑیوں، کوچز اور تکنیکی عملے کے تبادلوں کے مواقع پیدا ہوں گے ۔پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کے لیے تربیتی کیمپس اور کوچنگ ایجوکیشن پروگرامز کا اہتمام کیا جائے گا۔پاکستان اور ایران کے درمیان فٹبال میچز کے انعقاد کے مواقع بھی پیدا ہوں گے ، ایران کے یوتھ فٹبال اور فٹسال کے تجربے سے پاکستان استفادہ کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...