آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،فتح 2-1سے پروٹیزکے نام

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز ،فتح 2-1سے پروٹیزکے نام

تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 176رنز سے مات دیدی

کیپ ٹا ؤن(سپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں آسٹریلیاکو 176رنزسے شکست دے کر سیریز 2-1سے جیت لی۔کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے تیسرے میچ کے آخری روز 288 رنز کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم دوسرے سیشن میں 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی،نیتھن لیون ناٹ آؤٹ 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کیمرون گرین 27، کپتان پیٹ کمنز 11، جوش انگلس 4، مارنس لبوشین 4، ایلکس کیرے 2 جبکہ میٹ رینشا، کُوپر کونولی، جوش ہیزل ووڈ اور مچل سٹارک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے سائمن ہارمر نے 6 اور کگیسو ربادا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جنوبی افریقہ نے پہلی اننگز میں 329اوردوسری اننگز میں 387رنزبنائے ،آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 429رنز بناکر بھی میچ میں شکست کھاگئی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...