ریڈ بال کوچنگ کی ذمہ داری بھی ہیسن کے کندھوں پرآگئی

ریڈ بال کوچنگ کی ذمہ داری بھی ہیسن کے کندھوں پرآگئی

رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک ہیڈ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے مائیک ہیسن کی مستقبل کی کوچنگ کا فیصلہ ورلڈ کپ 2027 کے بعد کیا جائے گا

 لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کا ٹیسٹ کرکٹ کیلئے الگ ہیڈ کوچ تلاش کرنے کا تاحال کوئی پلان نہیں۔ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن ہی رواں ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اختتام تک ریڈ بال ہیڈ کوچ ہوں گے ۔ مائیک ہیسن آئندہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں بھی ریڈ بال ہیڈ کوچ ہوں گے ۔ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں کو مائیک ہیسن کی ریڈ بال ذمہ داریوں سے آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ مائیک ہیسن نے بھی کھلاڑیوں کے سامنے مستقبل میں بھی ریڈ بال کوچنگ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کا اعتراف کیا ہے ۔ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ مستقل ریڈ بال ہیڈ کوچ نہ ہونے کے باوجود مائیک ہیسن ریڈ بال کے سکواڈ میں بطور سلیکٹر بھی تبدیلوں میں فیصلہ ساز ہیں۔مائیک ہیسن کی مستقبل کی کوچنگ کا فیصلہ ورلڈ کپ 2027 کے بعد کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...