ورلڈ جونیئر ٹینس ،حمزہ رومان نے فائنلز میں جگہ بنا لی

 ورلڈ جونیئر ٹینس ،حمزہ رومان نے فائنلز میں جگہ بنا لی

احتشام ہمایوں اور عامر مزاری بھی بوائز ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پہنچ گئے

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری جے 30 پی پی ایل پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے ٹینس سٹار حمزہ رومان نے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے بوائز سنگلز اور بوائز ڈبلز دونوں ایونٹس کے فائنلز میں جگہ بنا لی ہے جبکہ پاکستان کے دو دیگر کھلاڑی احتشام ہمایوں اور عامر مزاری بھی بوائز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ بوائز سنگلز کے سیمی فائنل میں حمزہ رومان نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے تھائی لینڈ کے ناپت پٹانالیرٹفان کو سٹریٹ سیٹس میں 6-3 اور 6-2 سے شکست دی جہاں فائنل میں ان کا مقابلہ تھائی لینڈ ہی کے فاسن سنچالونگ سے ہوگا ۔ بوائز ڈبلز کے سیمی فائنلز میں پاکستان کے حمزہ رومان اور احتشام ہمایوں کی جوڑی نے سربیا کے ووکاسن پاولووچ اور چین کے جینگ شوان ژو کو 6-2 اور 6-3 سے مات دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان کے عامر مزاری اور بیلاروس کے الیگزینڈر ویارسوٹسکی نے ہم وطن جوڑی محمد حاذق عاصم اور محمد حسن عثمانی کو 6-2 اور 6-2 سے ہرا کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...