پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں کارکردگی بہتر رہی:مینڈس

پہلے سیشن کے سوا باقی میچ میں  کارکردگی بہتر رہی:مینڈس

راولپنڈی (سپورٹس ڈیسک)سری لنکن کپتان کوشل مینڈس نے کہا ہے کہ ہم ٹیسٹ کے پہلے سیشن میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے ، باقی میچ میں ہماری کارکردگی بہتر رہی۔

میڈیا سے گفتگو میں کوشل مینڈس نے کہا کہ پہلی اننگزمیں بیٹنگ اور دوسری اننگز میں بولنگ بھی اچھی رہی، بطور کپتان اپنے پہلے میچ میں 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ مجھے احساس ہے ابھی مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے ، پاکستان نے بیٹنگ کے لیے اچھی وکٹ تیار کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...