کراچی: جنوری میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ ہوگی

کراچی: جنوری میں نیشنل  ہاکی چیمپئن شپ ہوگی

کراچی (سپورٹس ڈیسک )پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام جنوری 2027 میں نیشنل ہاکی چیمپئن شپ کا انعقاد کراچی کے تاریخی عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم میں کیا جائے گا۔

 اس میگا ایونٹ میں ملک بھر کی صوبائی ٹیموں کے ساتھ ساتھ مختلف ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پی ایچ ایف ترجمان کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے انعقاد اور تاریخی سٹیڈیم کی بحالی سے نہ صرف مقامی سطح پر ہاکی سرگرمیوں کو نئی تقویت ملے گی بلکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا بھرپور موقع ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...