ٹینس سٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی

ٹینس سٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی

لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹینس سٹار ارینا سبالنکا نے اپنے رد عمل پر معذرت کر لی، عالمی نمبر ٹو ٹینس پلیئر نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کے میچ میں نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے ردعمل دیا تھا۔

اس حوالے سے ارینا سبالنکا نے کہاکہ حالیہ میچ کے دوران میرے ریمارکس ایلینا سویٹولینا کے لیے نہیں تھے ، ماشائیوں کا ایک گروپ میری غلطیوں پر جارحانہ انداز میں خوشی کا اظہار کر رہا تھا۔ تماشائیوں کے رویے پر میں غصے میں آگئی اور جذباتی ردعمل دیا تھا، مجھے ناراضی کا اظہار مختلف انداز میں کرنا چاہیے تھا۔ میرے ردعمل سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو میں معذرت خواہ ہوں، ایلینا سویٹولینا نے عمدہ کھیل پیش کیا، انہیں ٹورنامنٹ کے بقیہ مقابلوں کے لیے میری طرف سے نیک خواہشات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...