صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز

صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز

افتتاحی روز آٹھ پاکستانی کھلاڑیوں کی اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست پوزیشن

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)جے 30صبحِ نو پاکستان ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے جس کے افتتاحی روز راؤنڈ رابن مرحلے کے پہلے راؤنڈ میں آٹھ پاکستانی بوائز کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے میچز جیت کر اپنے اپنے گروپس میں سرفہرست پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ ایونٹ میں 16 ممالک کے مجموعی طور پر 55 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں 33 بوائز اور 22 گرلز شامل ہیں۔ بوائز سنگلز راؤنڈ رابن کے پہلے راؤنڈ میں کامیابی سمیٹنے والے نمایاں پاکستانی کھلاڑیوں میں حمزہ رومان شامل ہیں۔

جنہوں نے تھائی لینڈ کے پٹینن جاتورونروج کو 1-6 اور 1-6 سے شکست دی، زوہیب افضل ملک نے ہم وطن انعام قادر کو 1-6 اور 1-6 سے ہرایا، عبدالباسط نے سری لنکا کے جین ڈی سارم کو 3-6 اور 2-6 سے زیر کیا، احتشام ہمایوں نے محمد یحییٰ کو 3-6 اور 3-6 سے مات دی، ریان خان نے قازقستان کے میراس اداربیک کو 0-6 اور 2-6 سے شکست دی، محمد حسن عثمانی نے جاپان کے سوئچیرو اشیدا کے خلاف 1-6 اور 5-7 سے کامیابی حاصل کی، عامر مزاری نے سنگاپور کے برینن این جی کو سخت مقابلے کے بعد 0-6، 6-4 اور (5-10) سے شکست دی، جبکہ محمد حاذق عاصم نے قازقستان کے سنجر بولات کو 1-6 اور 0-6 سے آؤٹ کلاس کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...