روسی سٹار مرا آندریوا نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز ٹائٹل جیت لیا
انڈین ویلز (سپورٹس ڈیسک)روسی ٹینس سٹار مرا آندریوا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبلیو ٹی اے فائنلز کا ٹائٹل جیت لیا۔
19 سالہ روسی ٹینس سٹار نے ڈبلیو ٹی اے فائنلز میں خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں یوکرین کی ایلینا سویٹولینا کو سٹریٹ سیٹس میں 5-7، 3-6 سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا ایک اور بڑا اعزاز حاصل کر لیا۔ وہ پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہیں اور 5 مقابلوں میں ایک بھی سیٹ نہیں ہاریں۔ اس کامیابی کے ساتھمرا آندریوا گزشتہ 22 برس میں ڈبلیو ٹی اے فائنلز جیتنے والی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں وہ ں خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں دوسری پوزیشن پر بھی پہنچ گئی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments