فیفا پر سائبر حملہ، محدودذاتی اورکاروباری معلومات چوری

فیفا پر سائبر حملہ، محدودذاتی اورکاروباری معلومات چوری

سائبر حملے سے فیفا کے مجموعی ڈیٹا کا 0.1 فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوا :ذرائع

زیورخ (سپورٹس ڈیسک )عالمی فٹبال کی گورننگ باڈی فیفا نے سائبر حملے کی تصدیق کر دی، غیر مجاز افراد نے ادارے کی محدود ذاتی اور کاروباری معلومات تک رسائی حاصل کی تاہم ادارے نے یہ واضح نہیں کیا کہ حملہ کب ہوا اور کتنے افراد کا ڈیٹا متاثر ہوا؟۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سائبر حملے سے فیفا کے مجموعی ڈیٹا کا 0.1 فیصد سے بھی کم حصہ متاثر ہوا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیکرز نے فیفا کے سافٹ ویئر میں تکنیکی خامی کا فائدہ اٹھانے کی بجائے ادارے کے ملازمین کا روپ دھار کر رسائی حاصل کی۔

ہینڈسم بوائے ہیکنگ کلب نامی ہیکرز گروپ نے سوشل میڈیا پر سائبر حملے کی ذمے داری قبول کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے اندرونی دستاویزات کے سکرین شاٹس جاری کئے تھے ، گروپ نے 12 گیگا بائٹس سے زائد ڈیٹا چوری کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔ہیکرز کے مطابق چوری شدہ فائلوں میں اعلیٰ حکام کی تفصیلات، مالی ریکارڈ، قانونی دستاویزات اور امیگریشن سے متعلق کاغذات شامل ہیں تاہم فیفا نے ان دعوؤں کی تصدیق نہیں کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...