میک اپ آرٹسٹ کی مہارت،آنکھوں کے گرد خوبصورت پینٹنگز
میک اپ آرٹسٹ چہرے پر میک اپ کرتے ہیں، پینٹنگز نہیں بناتے ، لیکن امریکہ میں ایک ایسی خاتون میک اپ آرٹسٹ ہے جو بہت عمدہ میک اپ تو کرتی ہی ہے لیکن وہ چہرے پر پینٹنگز بنانے میں بھی کمال مہارت رکھتی ہے ۔
نیویارک(دنیا نیوز) امریکہ میں موجود اسرائیلی نژاد آرٹسٹ تل پلیگ ایک ماہر میک اپ آرٹسٹ ہے تاہم اس نے ایک اچھوتے آئیڈیے کے تحت آنکھوں کے گرد خوبصورت پینٹنگز بنانا شروع کر دی ہیں۔ تل پلیگ آنکھوں کے گرد مختلف مناظر، جانوروں اور انسانوں کے پورٹریٹس، سمندر کا منظر پینٹ کرتی ہے جسے دیکھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے ۔ تل پلیگ کو آنکھوں کے گرد پینٹنگ کرتے وقت انتہائی احتیاط کرنا پڑتی ہے تاکہ آنکھوں کو کوئی نقصان نہ پہنچے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ تل پلیگ دوسروں کے علاوہ اپنی آنکھوںپر بھی پینٹنگ بنا لیتی ہے جو کافی مشکل کام ہے جو اس کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔