ایسا کیڑا جس کے کاٹنے سے انسانی دل مردہ ہوجاتا ہے
ماہرین کے مطابق ‘‘ٹرائٹوما’’ نامی ایک بھنورا کاٹنے سے خوفناک مرض لاحق ہوسکتا ہے جس سے دل کے خلیات گھل کر ختم ہوجاتے ہیں اور ...
لاہور(دنیا نیوز) ماہرین کے مطابق ‘‘ٹرائٹوما’’ نامی ایک بھنورا کاٹنے سے خوفناک مرض لاحق ہوسکتا ہے جس سے دل کے خلیات گھل کر ختم ہوجاتے ہیں اور مریض دم توڑدیتا ہے ۔‘‘ٹرائٹوما یا کسنگ بگ ’’نامی کیڑے کے کاٹنے کے نتیجے میں چاگس نامی مرض پھیلتا ہے کیونکہ یہ منہ کے قریب کاٹتا ہے اس میں ایک ٹراپینسوما کروزائی نام کا ایک طفیلیہ (پیراسائٹ) پایا جاتا ہے جو آہستہ آہستہ دل کے پٹھوں کو ختم کرتا ہے اور مریض ہارٹ فیل ہونے سے مرجاتا ہے گویا یہ قلب کو کھاجاتا ہے ۔لاطینی امریکہ میں اس کا مرض عام ہے اور اس کے کاٹنے سے سالانہ 11 ہزار افراد ہلاک ہوتے ہیں۔یہ کیڑا مچھرکی طرح انسانی خون توپیتا ہے لیکن اس کے برخلاف خون کے ذریعے اپنے جراثیم جسم میں داخل نہیں کرتا بلکہ بعض جراثیم بھرا فضلہ جلد پرچھوڑ دیتا ہے جس کے بعد کھجانے سے جلد میں جراثیم اندر داخل ہوجاتا ہے اور یہ جراثیم خون کی منتقلی اور ماں سے بچے میں بھی منتقل ہوسکتا ہے ۔ امریکی اداروں کے مطابق یہ مرض اب لاطینی امریکہ سے امریکی ریاست ہیوسٹن میں بھی پہنچ چکا ہے ۔